Book Name:Teen Dost

دعوتِ اسلامی جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ الحمد للہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے، جس کا نام ہے: Al Quran Al kareem (القرآن الکریم )۔  اس موبائل ایپلی کیشن میں*   مکمل قرآنِ پاک پڑھنے *   اور مختلف قاریوں کی آواز میں  قرآنِ کریم سننے کی سہولت موجود ہے *   اس کے  ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔

الحمد للہ ! اب تک تقریبا 10 لاکھ سے  زائد افراد اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے،خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس  کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحبّت کی اس نے مجھ سے مَحبّت کی اور جس نے مجھ سے مَحبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

کم کھانا سُنَّت ہے

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جب بندہ اپنے کھانے میں کمی کرتا


 

 



[1]...تاریخ  مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔