Book Name:Teen Dost

بھی ہے، اَہْلِ خانہ بھی ہیں۔ حضرت عثمان رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا: تُو نے سچ کہا۔ خُداکی قسم! اگر آج تم پلٹ کر اپنے دُنیوی گھر میں چلے بھی گئے، تب بھی تمہیں ایک دِن اسی تنگ و تاریک گھر میں آنا ہے (لہٰذا بہتر یہی ہے کہ اس گھر کے لئے ابھی سے تیاری کر لو!) ۔ ([1])

دُنیا میں ایسے رہو جیسے مُسَافِر...!!

اے عاشقان رسول! یہ خیال ہرگز مت کیجئے!کہ ابھی بہت وقت باقی ہے، ابھی تو میں جوان ہوں،پِھر بڑھاپا آئے گا، اس کے بعد کہیں موت کی باری آئے گی...!! یہ محض ایک دھوکا ہے، ایک سُہاناخواب ہے،جو پُورا ہو سکےگا یا نہیں، ہم نہیں جانتے۔ لہٰذا عقل مند وہی ہے جو ہر وقت موت کے لئے تیار ہی رہتا ہے۔ صحابی اِبْنِ صحابی حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں:اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے ایک دِن مجھے (کندھے سے) پکڑ کر فرمایا:اے عبد اللہ بن عمر! دُنیا میں ایسے رہو جیسے اجنبی ہو یا ایسے جیسے مُسَافِر ہو اور اپنے آپ کو مُرْدوں میں شُمار کیا کرو...!!([2])

دُنیوی فِکْریں چھوڑو! آخرت کے لئے فارغ ہو جاؤ!

صحابئ رسول حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے پارہ:25، سورۂ شُوریٰ کی یہ آیت تِلاوت فرمائی:

مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْاٰخِرَةِ نَزِدْ لَهٗ فِیْ حَرْثِهٖۚ-وَ مَنْ كَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ نَّصِیْبٍ(۲۰) (پارہ:25 ،الشوریٰ :20)


 

 



[1]...الزہد لاحمد بن حنبل، اخبار عبد اللہ بن عمر، صفحہ:255، حدیث:1137بتغیر ۔

[2]...مصنف ابن ابی شیبہ ،کتاب الزہد،جلد:8 ،صفحہ:124،حدیث:3بتغیر قلیل۔