Book Name:Teen Dost

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :نیک اَعْمَال

پیارے اسلامی بھائیو!نیک نمازی بننے، گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کیلئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائے !12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے! اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! دنیا و آخرت کی بے شمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام  روزانہ اپنا جائزہ لیتے ہوئے نیک اَعْمال کا رسالہ بھرنا بھی ہے ۔نیک اَعْمال کے رسالہ میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے 72 سوال جواب لکھے ہیں *   ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں *   روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں*   دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے *   اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔ آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! روزانہ اپنا جائِزہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہوگا *   اَخْلاق سنوریں گے *   کردار (Character) اچھا ہو گا*   عادات بہتر ہوں گی *   نیکیوں پر استقامت ملے گی *   گُنَاہوں سے نفرت ہوگی *   دِل روشن ہو گا *   محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی *   عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو گا *   روحانیت ملے گی اور *   فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پورا گھرانہ سُدھر گیا

ضلع اَٹک (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، مَیں گُنَاہوں سے بھرپُور زندگی گزار رہا تھا، فلمیں دیکھنا، آوارہ گردی کرنا، نمازیں قضا کرنا وغیرہ میرے معمولات میں شامِل تھا، ایک مرتبہ ہمارے علاقے میں عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ آیا،ان میں سے