Book Name:Teen Dost

برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔([1])

آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَب وَّ شَعْبَان  وَبَلِّغْنَا رَمَضَان

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    

مشہور مُفسرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: اس دُعائے مصطفےٰ (صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ) کا مطلب یہ ہے کہ اے اللہ پاک! رَجَب میں ہماری عبادتوں میں برکت دے اور شَعْبَان  میں خُشُوع و خُضُوع عطا کر اور رمضان کو پانا، اس میں روزے رکھنا، راتوں کو عبادت کرنا نصیب فرما۔ صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: رَجَب بیج بونے کا مہینا ہے، شَعْبَان  پانی دینے کا اور رمضان المبارک فصل کاٹنے کا مہینا ہے، رَجَب میں نوافِل میں خوب کوشش (Effort) کرو! شَعْبَان  میں اپنے گناہوں پر آنسو بہاؤ اور رمضان میں اللہ پاک کو راضی کر کے اس کھیت کو خیریت سے کاٹو! ([2])

میں رحمت، مغفرت، دوزخ سے آزادی کا سائِل ہوں  مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مولا

بَراءَت دے عذابِ قبر سے، نارِ جہنّم سے        مہِ شَعْبَان  کے صدقے میں کر فضل و کرم مولا

عبادت میں، ریاضت میں، تلاوت میں لگا دے دِل رَجَب کا واسطہ دیتا ہوں فرما دے کرم مولا([3])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چند آسان نیکیاں

اللہ پاک ہمیں ماہِ رجب شریف کااحترام کرنے،اس ماہِ مبارک میں کَثْرت کے ساتھ


 

 



[1]...مُسْنَدِ بَزّار، جلد:13، صفحہ:117، حدیث:6496۔

[2]...مرآۃ المناجیح، جلد:2، صفحہ:330 بتغیر ۔

[3]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:98۔