Book Name:Teen Dost

والے کی ذات، عمل ، عُمْراور بہتری کے اَسباب میں بَرَکت ہوتی ہے (25):دُرُود شریف رَحمت کے حُصُول کا ذَرِیعہ ہے (26):دُرُودشریف پیارے آقا صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  سے دائمی مَحَبَّت اور اس میں اِضافے کا سبب ہے  (27):دُرُود شریف پڑھنے والے سے آپ صَلَّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مَحَبَّت فرماتے ہیں (28):دُرُود شریف پڑھنا ، بندے کی ہدایت اوراِس کی زندہ دلی کا سبب ہے (29):دُرُود شریف پڑھنے والے کا یہ اِعزاز بھی ہے کہ نبی پاک صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی بارگاہِ بے کس پناہ میں اس کا نام پیش کیا جاتاہے اوراس کا ذِکْر ہوتاہے (30): دُرُود شریف پُلْ صِراط پر ثابِت قَدَمی اور( سلامتی کے ساتھ) گزر جانے کا باعِث ہے۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! اندازہ کیجئے! درودِ پاک کی کیسی کیسی برکتیں ہیں، یہ تو ابھی درودِ پاک کی برکات میں سے صِرْف چند ایک برکات کاذِکْر کیا گیا ہے، ورنہ درودِ پاک کی اتنی برکتیں ہیں کہ گنتی میں آتی ہی نہیں ہیں۔ بہت آسان نیکی ہے، ہم اپنا معمول بنا لیں، کوئی وقت مقرر کر لیں، تعداد مقرر کر لیں اور روزانہ بلاناغہ مقررہ وقت پر، مقررہ تعداد میں درودِ پاک پڑھنے کی عادَت بنائیں، اس کے عِلاوہ بھی چلتے پھرتے درودِ پاک پڑھتے رہا کریں، اللہ پاک نے چاہا تو دُنیا و آخرت کے ہر میدان میں کامیابی نصیب ہو گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(5): اذان کا جواب دینا

پیارے اسلامی بھائیو!  اذان کا جواب دینا بھی ایک آسان نیکی ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی  صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ایک بار فرمایا: اے عورَتو!جب تم بِلال کواذان واِقامت کہتے سنوتوجس طرح وہ کہتاہے تم بھی کہوکہ اللہ پاک تمہارے لئے ہر کلمہ کے بدلے ایک


 

 



[1]... جلاءالافہام ، صفحہ:246تا253ملتقطًا۔