Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mutaffifin Ayat 24 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴗ
اٰیاتہا 36

Tarteeb e Nuzool:(86) Tarteeb e Tilawat:(83) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(36)
Total Ruku:(1) Total Words:(180) Total Letters:(743)
22-28

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ(22)عَلَى الْاَرَآىٕكِ یَنْظُرُوْنَ(23)تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِ(24)یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍ(25)خِتٰمُهٗ مِسْكٌؕ-وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَﭤ(26)وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ(27)عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَﭤ(28)
ترجمہ: کنزالایمان
بے شک نکو کار ضرور چین میں ہیںتختوں پر دیکھتے ہیں تو اُن کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے نتھری(خالص وپاک) شراب پلائے جائیں گے جومُہر کی ہوئی رکھی ہےاس کی مُہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے اور اس کی ملونی (ملاوٹ)تسنیم سے ہے وہ چشمہ جس سے مُقَرَّبان بارگاہ پیتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ: بیشک نیک لوگ ضرور چین میں  ہوں  گے۔} نیک لوگوں  کے اعمال نامے کی جگہ بیان کرنے کے بعد اب ان کی جزا بیان کی جا رہی ہے،چنانچہ اس آیت اورا س کے بعد والی6 آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ بیشک اللّٰہ تعالیٰ کے اطاعت گزارنیک لوگ ضرور جنت کی نعمتوں  میں  ہوں  گے ،وہ جنت میں تختوں  پربیٹھ کر اللّٰہ تعالیٰ کے اِکرام اور اس کی نعمتوں  کو دیکھ رہے ہوں  گے جو اُس نے انہیں  عطا فرمائیں  اوروہ اپنے دشمنوں  کو بھی دیکھ رہے ہوں  گے جو کہ طرح طرح کے عذابات میں  گرفتار ہوں  گے۔جب تم ان کی طرف دیکھو گے تو تم ان کے چہروں  میں  نعمتوں  کی تروتازگی پہچان لو گے کہ وہ خوشی سے چمکتے دمکتے ہوں  گے اور دل کی خوشی کے آثار ان چہروں  پر نمایاں  ہوں  گے اور جنت میں انہیں  صاف ستھری خالص شراب پلائی جائے گی جس کے برتنوں  پر مُہر لگائی ہوئی ہوگی اور اَبرار ہی ان کی مہر توڑیں  گے، ان برتنوں  پر لگی مہر مشک کی بنی ہوئی ہے اور للچانے والوں  کو اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف سبقت کرکے اور برائیوں  سے باز رہ کر ،اسی پر للچانا چاہئے تاکہ انہیں  مشک کی مہر لگی یہ شراب حاصل ہو اور اس شراب میں تسنیم ملی ہوئی ہے جو کہ جنت کی شرابوں میں  سب سے اعلیٰ ہے اورتسنیم شراب کاوہ چشمہ ہے جس سے صرف اللّٰہ تعالیٰ کے مُقَرّب بندے پئیں  گے اور باقی جنَّتیوں  کی شرابوں  میں  شرابِ تسنیم کے چند قطرے ملائے جائیں  گے۔( خازن،المطفّفین،تحت الآیۃ:۲۲-۲۸، ۴ / ۳۶۱-۳۶۲، مدارک، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۲۲-۲۸، ص۱۳۳۱،ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links