Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mujadilah Ayat 10 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳾ
اٰیاتہا 22

Tarteeb e Nuzool:(105) Tarteeb e Tilawat:(58) Mushtamil e Para:(28) Total Aayaat:(22)
Total Ruku:(3) Total Words:(526) Total Letters:(2014)
10

اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّیْطٰنِ لِیَحْزُنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیْسَ بِضَآرِّهِمْ شَیْــٴًـا اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ-وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ(10)
ترجمہ: کنزالایمان
وہ مشورت تو شیطان ہی کی طرف سے ہے اس لیے کہ ایمان والوں کو رنج دے اور وہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا بے حکمِ خدا اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّمَا النَّجْوٰى مِنَ الشَّیْطٰنِ: پوشیدہ مشورہ تو شیطان ہی کی طرف سے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہ مشورہ تو شیطان ہی کی طرف سے ہے جس میں  گناہ ،حد سے بڑھنا اور رسولِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نافرمانی ہو اور شیطان اپنے دوستوں  کو اس پر اُبھارتا ہے تاکہ وہ ایمان والوں  کوغمگین کردے اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر مسلمانوں  کا کچھ نہیں  بگاڑ سکتا اور مسلمانوں  کو اللّٰہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرناچاہیے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے والا نقصان میں  نہیں  رہتا۔( خازن، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ۴ / ۲۴۰، مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۱۰، ص۱۲۱۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links