Waqt Bandha Farz

Book Name:Waqt Bandha Farz

یا اللہ پاک! ہمیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

نماز وقت مقرر میں فرض ہے

پیارے اسلامی بھائیو! نماز ہم پر وقت مُقَرَّر میں فرض ہے۔ پارہ: 5، سورۂ نساء، آیت:103 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا(۱۰۳)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک نماز مسلمانوں پر مقررہ وقت میں فرض ہے۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے: (معلوم ہوا) نماز کے اوقات مقرّر ہیں، لہٰذا لازِم ہے کہ ان اوقات کی رعایت کی جائے۔([1])

5نمازوں کا ذِکْر قرآنِ کریم میں

بعض لوگ یہ سُوال پوچھا کرتے ہیں کہ کیا قرآنِ کریم میں پانچوں نمازوں اور ان کے وقتوں کا ذِکْر موجود ہے؟ یہ سُوال ایک مرتبہ سُلطانُ الْمُفَسِّرِیْن، حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہ عنہما  سے بھی پوچھا گیا تھا۔ کسی نے عرض کیا: کیا قرآنِ کریم میں 5نمازوں کے وقت بیان کئے گئے ہیں؟ فرمایا: ہاں! قرآنِ کریم کی 2 آیات میں پانچ کی پانچ نمازوں کے وقت جمع کر دئیے گئے ہیں۔ پِھر آپ نے پارہ:21، سورۂ رُوم کی آیت: 17 اور 18 تِلاوت فرمائی:

فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وَ حِیْنَ تُصْبِحُوْنَ(۱۷) وَ لَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو اللہ کی پاکی بیان کرو جب شام کرو اور جب صبح کرو اور اسی کے لیے


 

 



[1]... صراط الجنان، پارہ: 5، سورۃ النساء، زیر آیت: 103، جلد: 2، صفحہ: 292۔