Waqt Bandha Farz

Book Name:Waqt Bandha Farz

بھی ہے یعنی اس کی ملکیت میں قرض اور حاجتِ اصلیہ نکال کر ساڑھے 7تولے سونا یا ساڑھے 52 تولے چاندی یا اِس کی مالیت کے برابر کسی قسم کا زائد سامان یا رقم موجود نہیں ہے،لہٰذا فتاوٰی شامی میں ہے: اَگر کسی نے غور و فکر کیے بغیر ایسے شخص کو اپنی زکوٰۃ یا فطرانہ دیا جو شرعی فقیر نہیں تو اس کی زکوٰۃ اور فطرہ ادا نہیں ہوگا۔([1]) جیسے کہ آج کل دیکھا یہ گیا ہے کہ سڑک،بازار، گلی محلوں اور ٹریفک سگنلز وغیرہ پر کھڑے افراد کو ہی اپنی زکوٰۃ اور فطرانہ دے دیتے ہیں، جبکہ وہ حقدار ہی نہیں ہوتے۔ اب چاہیے کہ زکوٰۃ اور فطرانہ دینے سے پہلے خوب غور و فکر کرلی جائے کہ وہ حق دار ہے یا نہیں۔ روزے اور فطرہ دینے وغیرہ کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لیے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجیے!اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

روحانی علاج(وظیفہ)

بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط

ہر چیز کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط پڑھ لینے کا عادی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!نظر بد سے محفوظ رہے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔



[1]...رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الزکاۃ، مطلب فی الحوائج الاصلیہ، جلد:3، صفحہ:353 مفصلاً۔

[2]...بیمار عابد، صفحہ:35۔