Waqt Bandha Farz

Book Name:Waqt Bandha Farz

اللہ و رسول کے ذمہ سے بَری

اللہ پاک کے سب سے آخری نبی، مُحَمَّدِعربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: جس نے جا ن بوجھ کر نَماز چھوڑ ی ، اُ س سے اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکا ذمہ بَری ہو گیا۔ ([1])

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :جس نے جان بوجھ کر ایک وَقت کی نماز چھوڑی ہزاروں سال جہنّم میں رہنے کا حق دار ہوا، جب تک تَوْبَہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کرلے۔ ([2])

بےنمازی کی 3 شامتیں

منقول ہے:بروزِ قیامت نَمازوں میں سُستی کرنے والا اِس حال میں آئے گا کہ اُس کے چہرے پر 3 سطریں لکھی ہوں گی:(1):اے اللہ کا حق برباد کرنے والے!(2):اے اللہ کے غضب کے ساتھ مَخْصُوص!(3): جس طرح دُنیا میں تُو نے اللہ پاک کا حق ضائع کیا اِسی طرح آج تُو بھی اللہ پاک کی رَحمت سے مایوس ہو جا۔([3])

پڑھتے رہو نَماز تو جنت کو پاؤ گئے           چھوڑو گے گر نَماز جہنم میں جاؤ گے

نمازوں کے اوقات کا دھیان رکھیے!

پیارے اسلامی بھائیو! نماز چونکہ وقت باندھا فرض ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ نمازوں کے اَوْقات کا دھیان رکھا کریں۔ حضرت ابودَردا رَضِیَ اللہ عنہ نے دوستوں سے فرمایا: اگر تم


 

 



[1]... مسند امام احمد،جلد:11، صفحہ:271، حدیث:28126 ۔

[2]... فتاویٰ رضویہ ،جلد:9،صفحہ:158 بتغیر قلیل۔

[3]...الزواجر،الکبیرۃ السابعۃ و السبعون،جلد:1 ،صفحہ:256۔