Waqt Bandha Farz

Book Name:Waqt Bandha Farz

اللہ پاک ہمیں *اُلْفتِ رمضان *غمِ رمضان *شوقِ رمضان *ذوقِ رمضان نصیب فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

رمضان کی یادگار محفوظ رکھیے!

پیارے اسلامی بھائیو! دُنیا کا دستور ہے کہ جب کوئی پیارا ہم سے جُدا ہوتا ہے تو ہم اس کی کوئی یادگار اپنے پاس مَحْفُوظ رکھتے ہیں۔اب ہمارا اِنتہائی پیارا، بہت مَحْبُوب مہینا،رَبّ کا مہمان ماہِ رمضان جُدا ہو رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی یادگار اپنے پاس مَحْفُوظ رکھیں۔

رمضان کریم کی یاد گار کیا ہے؟ 5 وقت مسجد کی حاضِری...!! ویسے تو ظاہِر سی بات ہے کہ نَماز صِرْف رمضان کریم ہی میں نہیں بلکہ سارا سال ہی فرض ہے، رمضان کریم کے تشریف لاتے ہی مساجد خُوب آباد ہو جاتی ہیں مگر ہمارے ہاں بہت افسوس ناک صُورتِ حال ہے کہ جیسے ہی رمضان کریم رُخْصت ہوتا ہے،چاند رات کی عشا کی نَماز ہی میں مسجدیں خالی خالی نظر آنے لگتی ہیں۔اِلْتِجا ہے؛ ماہِ رمضان کی یادگار کے طَور پر ہی سہی ہم نَماز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اپنا لیں، ماہِ رمضان کی عزّت کی نِیّت سے،اِس مہمان کی یادگار کے طَور پر ہم پکّے نَمازی بن جائیں،روزانہ نماز پڑھیں،5 کی 5 ادا کریں بلکہ مسجد میں جماعتِ اُوْلیٰ کے ساتھ نَماز پڑھنے کی پکّی عادَت اپنا لیں۔ کاش!صد کروڑ کاش! مسلمانوں کا بچہ بچہ سچّا پکّا نَمازی بن جائے۔ اے کاش!ہمارایہ ذہن بن جائے کہ ساری نمازیں، سارا سال،آئیے!مل کر اِس کا عزم کرتے ہیں ساری نمازیں ساراسال !

ہر عبادت سے برتر عبادت نماز            ساری دولت سے بڑھ کر ہے دولت نماز

یا خُدا تجھ سے عطار کی ہے دُعا!              مصطفےٰ کی پڑھے ساری اُمّت نماز