Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

صرف 3رات ( آب و تاب سے ) چمکتا ہے چہرۂ مصطفےٰ ہمیشہ ہر دن اور ہر رات چمکتا ہے *چاند جسموں پر چمکتا ہے چہرۂ مصطفےٰ جسموں کے ساتھ دلوں پر بھی چمکتا ہے *چاندصرف اَبْدَان ( جسموں ) کو نور دیتا ہے جبکہ چہرۂ مصطفےٰ اِیمان کو نور دیتا ہے *چاند گھٹتا ہے پھر بڑھتا ہے جبکہ چہرۂ مصطفےٰ گھٹنے سے محفوظ ہے *چاند کو گرہن لگتا ہے جبکہ چہرۂ مصطفےٰ کبھی نہ گہے *چاند سے عالَمِ اَجسام کا نظام قائم ہے، جبکہ حضور  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سے عالَمِ ایمان کا نظام قائم ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

مالک و مختار نبی

پیارے اسلامی بھائیو! عاشق *اپنے مَحْبُوب کا *اس کی ادؤں کا *اس کی خوبیوں کا *اس کے کمالات کا کثرت سے ذکر کرتا ہے۔ یہ چیز ہمیں امیر ِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کے کلام میں بکثرت نظر آتی ہے۔

ایک مقام پر آپ لکھتے ہیں:

مالک و مختارِ ما، صلِّ علیٰ خوش آمدید         نائبِ ربُّ العُلیٰ صلِّ علیٰ خوش آمدید([2])

مَفْہُوم :یعنی اے اللہ پاک کے حقیقی نائب اور اس کے مُلک کے مالک و مختار آپ کو خوش آمدید۔

مزید فرماتے ہیں :یہ کرام نوازی آپ کے ربّنے فرمائی ہے، اُسی کا فضل ہے:

فضلِ خدا سے مالکِ کون و مکاں ہیں آپ  دونوں جہان آپ کے ہیں اختیار میں([3])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی آپ کا کوئی اختراعی  خیال نہیں ایک حدیث پاک کی


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح، جلد:8، صفحہ:60۔

[2]... وسائلِ بخشش، صفحہ:215۔

[3]... وسائلِ بخشش، صفحہ:275۔