Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت  کیجیے! *رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا *خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

نعت شریف لکھنے کی برکت سے شفا مل گئی

پیارے اسلامی بھائیو! امام شرفُ الدّین بُوِصِیری  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  بہت بڑے عاشقِ رسول گزرے ہیں، آپ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتیں بھی لکھا کرتے تھے۔ قصیدہ بُردہ شریف ؛آپ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا لکھا ہوا بڑا ہی مشہور کلام ہے۔

اِس قصیدہ شریف کے لکھنے کا سبب بڑا دلچسپ ہے۔ وہ میں آپ کو سناتا ہوں:

امام بُوصِیری  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مجھ پر فالج کا حملہ ہو گیا، جس کی وجہ سے میرے جسم کے آدھے حصّے نے کام کرنا بند کر دیا۔ بیماری کے ایّام میں ، جب کوئی دوا کار گر ثابت نہ ہوئی، تَو میں نے آخری نبی، مکی مدنی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نعتِ پاک لکھنے کا ارادہ کیا تاکہ اللہ پاک اِ س کی برکت سے مجھے شفا عطا فرمائے۔

مولانا حسؔن رضا خان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں:

تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا         ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا([1])

بہر حال! آپ فرماتے ہیں : میں نے رات ہی نعتِ مصطفےٰ لکھنی شروع کر دی، اللہ پاک کے کرم سے دیکھتے ہی دیکھتے ایک مکمل قصیدہ شریف لکھ دیا، قصیدہ شریف مکمل ہوا تو میں سو گیا، آنکھ کیا سوئی، قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی، پیارے آقا، مدینے والے


 

 



[1]... ذوقِ نعت، صفحہ:51۔