Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

باوجود آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے  رُخِ روشن کے سامنے کچھ بھی نہیں ؛

یقینا جس کے آگے چودہویں کا چاند شرمائے تمہارا ہے وہ چہرہ نِکھرا نِکھرا یارسولَ اللہ! ([1])

ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:

نور والے کے رُخِ روشن کی کیا تعریف ہو

چِہرۂ انور کے آگے چاند بھی شرمایا ہے([2])

آپ کے یہ اشعار دُنیاوی شاعروں کی طرح تَخَیُّلاتی نہیں بلکہ احادیث مبارکہ کا نچوڑ ہیں۔ان احادیث میں سے مَیں ایک حدیثِ پاک آپ کو سناتا ہوں۔

حضرت جابر بن سَمُرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے رَسُوْلُ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کوچاندنی رات میں سُرخ ( دھاری دار ) حُلّہ پہنےہوئے دیکھا، مَیں کبھی چاندکی طرف دیکھتا اور کبھی آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے چہرۂ اَنور کو دیکھتا، تو مجھے آپ کا چہرہ چاند سے بھی زِیادہ خُوبصُورت نظرآتا تھا۔([3])

مَشْہُور مُفَسِّرِ قرآن، مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: *صَحابَۂ کِرام  رَضِیَ اللہ عنہم  کی نگاہیں حقیقت بِیْن نگاہیں تھیں، ( یعنی حقیقت دیکھنے والی تھیں ) *کئی وجوہات کی بنا پر نبی پاک  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا چہرہ چاندسے بھی زیادہ حسین ہے *چاند صرف رات میں چمکتاہے چہرۂ مصطفےٰ دن رات چمکتا ہے *چاند


 

 



[1]... وسائلِ بخشش، صفحہ:345۔

[2]... وسائلِ بخشش، صفحہ:461۔

[3]... ترمذی، کتاب الآداب، باب ما جاء فی الرخصۃ فی لبس ...الخ، صفحہ:656، حدیث:2811۔