Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri
ترجمانی ہے۔نبی پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اِنِّي اُعْطِيْتُ مَفَاتِيحَ خَزَائِنِ الاَ رْضِ بیشک مجھے زمین کے تمام خزانوں کی چابیاں (Keys) عطا کر دی گئی ہیں۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ ہمارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مالِکِ کُل ہیں، دُنیا کے تمام خزانے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا کر دئیے گئے ہیں، جسے جو چاہتےہیں عطا فرما دیتے ہیں۔
کُنجی تمہیں دی اپنے خزانوں کی خُدا نے مَحْبُوب کیا مَالِک و مُخْتار بنایا
عَالَم کے سلاطین بھکاری ہیں بھکاری سَرکار بنایا تمہیں سَرکار بنایا
بے یار و مددگار جنہیں کوئی نہ پوچھے ایسوں کا تجھے یار و مددگار بنایا([2])
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اللہ پاک نے آپ کو اپنے خزانوں کی چابیاں دے کر مَالِک و مُخْتار بنا دیا ہے، جس کو جو چاہیں نوازیں، جو چاہیں عطا فرمائیں، دنیا کے بادشاہ (Kings)تو آپ کے سامنے بھکاری ہیں، اَصل اختیار تو آپ کا ہے، جن کو دنیا میں کوئی پوچھنے والا نہیں اللہ پاک نے آپ کو ایسوں کا مددگار بنایا ہے۔
امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ لکھتے ہیں:
حق نے کر دیا مالک تم کو سب خزانوں کا تم نے ہی کِھلایا ہے تم نے ہی پِلایا ہے([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! نبی پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بہت بڑے سخی تھے، جو پاس ہوتا