Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

*کہیں اس عشق و محبّت  میں ہر وقت تڑپنے کی خواہش کا اظہار کرتے  اور پیارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں گزارش کرتے ہیں:

ہروقت سوزِ عشق میں   تڑپا کروں   شہا       آگ ایسی میرے دِل میں   لگا دیجئے حُضُور([1])

امیرِ اہلسنت کا عشقِ رسول

پیارے اسلامی بھائیو!علمائے کرام فرماتے ہیں:نبی پاک  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سے مَحَبَّت و عشق کا تقاضا و علامت یہ ہے کہ اطاعت وفرمانبرداری والے کام کئے جائیں۔حضرتِ سہل بن عبداللہ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں: آخری نبی، مُحَمَّدعربی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سےمَحَبَّت کی علامت ان کی سنّت سے مَحَبَّت کرنا ہے۔ ([2])

امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  کا عشقِ رسول صرف اشعار کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر  عشقِ رسول کے بارے میں شاید آج کے دَور میں کوئی آپ کا ثانِی ہو *یہ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے عشق و محبّت کا نتیجہ ہے کہ آپ کی زندگی سُنّتِ مصطفےٰ کے سانچے میں ڈھلی ہوئی نظر آتی ہے *آپ ایک سچّے اور باعَمَل عاشقِ رسول ہیں *آپ کو عاشِقِ مدینہ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے *آپ عشقِ نبی میں روتے ہیں *یادِ مدینہ میں آنسو بہاتے ہیں *اور کبھی کبھی تو یادِ مصطفےٰ میں اس قدر دیوانہ وار تڑپتے اور روتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو بھی رونا آ جاتا ہے *بلکہ اپنے کلام میں ایک مقام پر نبی پاک  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے عشق میں روتے روتے جان نکل جانے کی آرزو کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

آپ کے عشق میں اے کاش کہ روتے روتے         یہ نکل جائے مِری جان مدینے والے([3])


 

 



[1]... وسائلِ بخشش، صفحہ:231۔

[2]... تفسیرِ قرطبی، پارہ:3، سورۂ آل عمران، زیرِ آیت:31، جلد:2، جز:4، صفحہ:48۔

[3]... وسائلِ بخشش، صفحہ:422۔