Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Naatia Shaeri

چاند سے حَسین صورت والے

پیارے اسلامی بھائیو! چاند کا ذکر شِعر و شاعِری میں جگہ جگہ ملتا ہے *مَحْبُوب کے حُسن کو *محبوب کی خوبصورتی کو *محبوب کی دلکشی کو *اورمحبوب کی رنگت کو چاند سے تشبیہ دینا شاعِری میں بہت عام ہے۔

 امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  نے بھی اپنی شاعری میں نبی پاک  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے چہرہ انور کو کئی مقامات پر چاند سے تشبیہ دی ہے۔

ایک مقام پر فرماتے ہیں:

چاند سا چمکاتے چِہرہ نور برساتے ہوئے   آگئے بدرُالدُّجیٰ، اہلاًوَّسَہلاًمرحبا([1])

مَفْہُوم :یعنی ربیع الاول کی بارہویں شب کو پیارے آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اپنے چاند سے چہرے کو چمکاتے ہوئے تشریف لے آئے، جس کی برکت سے اندھیری راتیں جگمگا اُٹھتی ہیں۔

اللہ اکبر!آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سوہنے سوہنے، راتوں کو چمکانے والے، اندھیروں کو اُجالابنانے والے، منوّر منوّر چہرے کے بارے میں اَمّی جان عائشہ  صدّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی  ہیں کہ مَیں سحری کے وقت کچھ سِی رہی تھی کہ سوئی میرے ہاتھ سے گر گئی، اتفاقاً چراغ بھی بجھ گیا۔ اتنے میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  تشریف لے آئے، آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کے چہرۂ اقدس کے نور سے سارا کمرہ جگمگا اٹھااور سوئی مل گئی۔([2])

ایک مقام پر امیر اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ  فرماتے ہیں کہ چاند اپنی خوبصورتی کے


 

 



[1]... وسائلِ بخشش، صفحہ:146۔

[2]... القول البدیع، الباب الثالث، صفحہ:153۔