ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

Book Name:ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

ایک دِن یا ایک گھنٹے کیلئے نہیں بلکہ زندگی کے ہر ہر لمحے کے لئے ہے، یہ ایک احساس اور ایک کیفیت کی تعلیم ہے، جس کے متعلق قرآنِ کریم ہمیں ترغیب دِلاتا ہے کہ یہ احساس مستقل طَور پر ہمارے اندر رہنا چاہئے، وہ تعلیم، وہ احساس کیا ہے؟ سنیئے!اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوْنَۙ(۷) اُولٰٓىٕكَ مَاْوٰىهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ(۸) (پارہ:11، یونس:7،8)

 ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  بیشک وہ لوگ جو ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے اور دنیا کی زندگی پسند کر بیٹھے ہیں اور اس پر مطمئن ہوگئے ہیں اور وہ جو ہماری آیتوں سے غافل ہیں۔ ان لوگوں کا ٹھکانا ان کے اعمال کے بدلے میں دوزخ ہے۔

اس آیتِ کریمہ سے پچھلی آیات میں اس بات کو دلائل کے ساتھ واضِح کیا گیا کہ یہ دُنیا فانی ہے، اس دُنیا کی ہر چیز لمحہ بہ لمحہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے، جلد ہی یہ دُنیا تباہ و برباد ہو جائے گی، پِھر قیامت قائِم ہو گی اور سب کو رَبِّ کریم کے حُضُور حاضِر کر دیا جائے گا۔ یہ بات دلائل کے ساتھ واضِح کر دینے کے بعد  ان آیات (یعنی آیت: 7 اور 8 ) میں غیر مسلموں کی 4 بُرائیاں بیان کی گئی ہیں:(1):غیر مسلم لوگ روزِ قیامت اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِری کی اُمِّید نہیں رکھتے یعنی *ان کے دِلوں میں نہ قیامت کا خوف ہے*نہ یہ جہنّم سے ڈرتے ہیں*نہ ہی جنّت کا شوق رکھتے ہیں۔ یہ ان کی پہلی بُرائی تھی (2):دوسری بُرائی یہ ہے کہ یہ لوگ دُنیا کی اس عارضی اور فانی زندگی کو پسند کر بیٹھے ہیں (3):یہ اس دُنیوی زندگی پر مطمئن ہیں (4): یہ لوگ اللہ پاک کی آیتوں سے غافِل ہیں۔ ان کی ان چار بُرائیوں کا انجام یہ ہے کہ آخرت میں ان کا ٹھکانا جہنّم ہو گا۔ ([1])


 

 



[1]...صراط الجنان، پارہ:11، سورۂ یونس، زیرآیت:7-8، جلد:3، صفحہ:287-288 بتغیر۔