Book Name:ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer
کی رات ہے* رَبِّ کریم کے حُضُور حاضِر ہو جانے کی رات ہے، اللہ پاک سے صلح کر کے اس کا سچا اور فرمانبردار بندہ بن جانے کی رات ہے۔ رَمْضَان الْمُبارَک کی برکتوں والی گھڑیاں ہیں، آج توبہ کی طرف رُخ کر لیجئے! آج ہم اپنے سارے گُنَاہوں سے توبہ کریں، آج سے پکّی نیت کر لیں کہ آیندہ کبھی گُنَاہوں کی طرف نہیں بڑھیں گے*ساری نمازیں باجماعت مسجد میں پڑھا کریں گے*جھوٹ بھی نہیں بولیں گے*غیبت بھی نہیں کریں گے *چغلی بھی نہیں کریں گے*کسی سے حسد بھی نہیں کریں گے*اپنے مسلمان بھائیوں کو تکلیف بھی نہیں پہنچایا کریں گے*دیگر گُنَاہوں سے بھی ہر دَم بچتے رہیں گے۔
کاش! آج کی رات ہمیں سچّی اور پکّی توبہ کی توفیق ملے، کاش! آج ایسی توبہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں، جس کے بعد کبھی گُنَاہ نہ ہوں، کاش! ہمارا ایمان سلامت رہے اور ہم دُنیا میں تو مسلمان ہیں، کاش! قبر کے اندر بھی مسلمان رہ کر ہی اُترنے میں کامیاب ہو جائیں۔
اچّھے خا تمے کیلئے مَدَنی پھول
امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہلکھتے ہیں:حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: برے خاتِمے سے اَمن چاہتے ہو تو اپنی ساری زندگی اللہ پاک کی اطاعت میں گزارو اور ہر ہر گناہ سے بچو، ضَروری ہے کہ تم پر عارِفین (یعنی بزرگانِ دین) جیسا خوف غالِب رہے حتیٰ کہ اس کے سبب تمہارا رونا دھونا طویل ہو جائے اور تم ہمیشہ غمگین رہو ۔ آگے چل کر مزید فرماتے ہیں : تمہیں اچھے خاتمے کی تیّاری میں مشغول رہنا چاہئے ۔ ہمیشہ اللہ پاک کے ذکر میں لگے رہو، دل سے دنیا کی مَحَبَّت نکا ل دو، گناہوں سے اپنے اَعضا بلکہ دل کی بھی حفاظت کرو، جس قَدَر ممکن ہو برے لوگوں کو دیکھنے سے