ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

Book Name:ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

*ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے *پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔

آپ بھی چاند رات سے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *مدنی قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ مدنی قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد