ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

Book Name:ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

وَ مَنْ یَّرْتَدِدْ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَیَمُتْ وَ هُوَ كَافِرٌ فَاُولٰٓىٕكَ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِۚ-وَ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۱۷)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے مرتد ہوجائے پھر کافر ہی مرجائے تو ان لوگوں کے تمام اعمال دنیا و آخرت میں برباد ہوگئے اور وہ دوزخ والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

نہ جانے ہمارا خاتِمہ کیسا ہو!

حدیثِ پاک میں ہے: اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی*ان میں  سے بعض مومن پیدا ہوئے حالت ِایمان پر زندہ رہے اور مومن ہی مریں  گے*بعض غیر مسلم پیدا ہوئے حالت ِ کفر پر زندہ رہے اور غیر مسلم ہی مریں  گے*جبکہ بعض مومن پیدا ہوئے مومنانہ زندگی گزاری اور حالت ِ کفر پر رخصت ہوئے *بعض غیر مسلم پیدا ہوئے، غیر مسلم  زندہ رہے اور مومن ہو کر مریں  گے۔([1]) 

نیک آدمی غیر مسلم ہو کر مر گیا

    حضرت  اما م ابو مُحَمَّد   رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: 3 زاہد حج کے ارادے سے بیتُ اللہ شریف کی طرف روانہ ہوئے۔ راستے میں انہوں نے غیر مسلموں کی ایک بستی میں قیام کیا، تینوں (زاہدوں) میں سے ایک کی نظر ایک خوبصورت عورت پر پڑی تو اس کا دل اس کی طرف مائل ہو گیا، جب تینوں نے سفر کا ارادہ کیا، تو اس نے حیلے بہانے سے ان کو ٹال دیااور خود وہیں رہ گیا، اس کے دو نو ں ساتھی چلے گئے اور اس کوبستی ہی میں چھوڑ دیا، اب


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الفتن، باب مااخبر النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...الخ، صفحہ:528، حدیث:2191۔