ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

Book Name:ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

دِل شفقت سے بھر آیا، آپ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ یہ سوچ کر غمگین ہو گئے کہ میرے اُمّتی اگر ساری زِندگی خوب خوب نیکیاں کریں پھر بھی پچھلی اُمّتوں کی برابری نہیں کر سکتے۔

اِدھر محبوبِ رَبِّ اکبر صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک دِل رنجیدہ ہوا، اُدھر اللہ پاک کی رَحْمت جوش پرآئی اور اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تسلی کے لئے آپ کو لَیْلَۃُ الْقَدْر کا تحفہ عطا فرمایا۔([1]) چنانچہ ارشاد ہوا:   

اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ(۱) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ(۲) لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ(۳) تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ(۴) سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠(۵) (پارہ30،القدر:1تا5)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  اور تجھے کیا معلوم کہ شب ِ قدرکیا ہے؟شب ِ قدر ہزار مہینوں  سے بہتر ہے۔اس میں  فرشتے اور جبریل اترتے ہیں  اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ۔وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔

سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقا ومولیٰ، محمد مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی، آپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو اُمّتیوں کی فِکْر ہوئی تو اللہ پاک نے آپ کی دل جُوئی کے لئے اُمّت کو شبِ قدر جیسی عظیم الشان نعمت عطا فرما دی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج ماہِ رَمْضَان الْمُبارَک کی 27 وِیں رات ہے اور عُلَمائے کرام کی بھاری اکثریت کا یہی موقف(opinion) ہے کہ رَمْضَان الْمُبارَک کی 27 وِیں رات ہی شبِ قدر ہوتی ہے۔ ([2])لہٰذا ہم اُمِّید کرتے ہیں کہ الحمد للہ! آج شبِ قدر ہے*آج مغفرت کی رات ہے *رحمت کی رات ہے*آج


 

 



[1]...تفسیرِ عزیزی، جلد:3، صفحہ:257 ماخوذاً۔

[2]...فیضانِ رمضان، صفحہ:199۔