ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

Book Name:ALLAH Pak Ke Khufiya Tadbeer

بھی بچو کہ اِس سے بھی دل پر اثر پڑتا ہے اور تمہارا ذِہن اُس طرف مائل ہو سکتا ہے ۔([1])

ایمان پر خاتِمہ کے 3اَوراد

ایک شخص  اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کے پاس حاضر ہوا  اور عرض کی کہ  میرے لئے ایمان پر خاتمے کی دعا کر دیجئے۔آپ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  نے اُس کیلئے دعا فرمائی اورارشاد فرمایا : (1):(روزانہ) 41بار صبح کو یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ۔اوّل و آخِر دُرُود شریف نیز   (2):سوتے وَقت اپنے سب اَوراد کے بعدسُوْرَۃُ الْکَافِرُوْن روزانہ پڑھ لیا کیجئے اس کے بعد گفتگو وغیرہ نہ کیجئے ہاں اگر ضَرورت ہو تو گفتگو کرنے کے بعد پھر سُوْرَۃُ الْکَافِرُوْن تلاوت کر لیں کہ خاتِمہ اِسی پر ہو، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!خاتِمہ ایمان پرہو گا ۔ اور (3):3بار صبح اور 3بار  شام اس دُعا کا ورد رکھیں : اَللّٰھُمْ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ نُشْرِکَ بِکَ شَیْأً نَعْلَمُہ، وَنَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَانَعْلَمُ۔ ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے *دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات (Departments) میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے *دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد،سینکڑوں فیضانِ مدینہ (مدنی مراکز)بنا چکی ہے*بچوں اور بچیوں (Boys & Girls)کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کیلئے اب تک دنیا بھر میں تقریباً12 ہزار 699 مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار 729بچوں اور


 

 



[1]... برے خاتمے کے اسباب، صفحہ:31۔

[2]... ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،صفحہ:311۔