Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

دعوتِ اسلامی کے  دینی  ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور دعوتِ اسلامی کے تحت اپنے قریب لگنے والے مدرسۃا لمدینہ بالغان میں داخلہ لے لیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہآپ بھی درست انداز میں تلاوتِ قرآن کرنا سیکھ جائیں گے۔مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمر کے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات(مثلاً مساجد، دفاتر،  مارکیٹ،دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں مفت مَدَنی قاعدہ ، ناظرہ تعلیمِ قرآن  کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں،سُنّتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی اور خدمتِ قرآن

آج کے اس نازک حالات میں قرآنِ پاک سے مسلمانوں کا رشتہ مضبوط کرنے اور فیضانِ قرآن کو عام کرنے کے لئے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف انداز سے کوشاں ہے۔ دعوتِ اسلامی کس کس طرح خدمتِ قرآن کررہی ہے ،آئیے!اس کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

*دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو  تَجوِید و مَخارِج کے ساتھ دُرُست تلاوتِ قرآن مفت سکھانے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالِغان اور مدرسۃ المدینہ بالِغات جبکہ بچوں اوربچیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کے لئے مدرسۃ ُالمدینہ لِلْبَنِین(Boys) اور مدرسۃ ُالمدینہ لِلْبَنَات(Girls) قائم ہیں نیز جن مقامات پر قرآن  کریم پڑھانے والے بآسانی دستیاب نہیں ہوتے وہاں کے لئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا بھی سلسلہ ہے۔