Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم قرآنِ پاک سے متعلق بیان سُن رہے تھے۔ ہمیں بھی تلاوتِ قرآن کی عادت بنانی چاہیے نیز اسے ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھنا چاہئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ نیک اعمال کے رسالے میں قرآنِ کریم کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب پر مُشْتَمِل ایک نیک عمل بھی موجود ہے،چنانچہ
نیک عمل نمبر 6ہے: کیا آج آپ نے کنز الایمان مع خزائن العرفان یا نور العرفان سےکم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنیں؟ یا صراط الجنان سے کم و بیش دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟
افسوس! صد افسوس! آج لوگ فضول ناول پڑھنے میں وقت برباد کرتے ہیں، آج ایک تعداد ہے جسے جھوٹی کہانیوں اور قِصّوں کی کتابیں پڑھ کر بڑا مزہ آتا ہے۔بعض لوگ پورا پورا اخبار ایک ہی نشست میں ختم کر دیتے ہیں۔ گھنٹوں ٹی وی دیکھتے گزار دیتے ہیں۔ سنیما گھروں میں گھنٹوں برباد کر دیتے ہیں۔شاپنگ کے نام پر بازاروں میں گھنٹوں ضائع کر دیتے ہیں۔ویڈیو گیمز(Video Games) کھیل کراپنے قِیمتی وقت کو ضائع کرتے ہیں۔ بعض نادان ماہِ رمضان میں”ٹائم پاس کرنے “کے نام پر رات بھر گلیوں میں کرکٹ کھیل کر دُوسرے کے سکون کو بربادکرتے ہیں،بیماربوڑھوں اورچھوٹے بچوں کے لیے تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔لیکن کئی کئی مہینوں تک قرآنِ پاک کاایک ورق(Page) پڑھنے کی توفیق نہیں ملتی۔