Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat
گئے اور سب استعمال میں نہیں آ رہے ،رکھے رکھے بوسیدہ ہو رہے ہیں تب بھی انہیں ھَدِیَّۃًدے کر ( یعنی بیچ کر) ان کی قیمت مسجِد میں صَرف نہیں کر سکتے۔البتہ ایسی صورت میں وہ قرآنِ پاک دیگر مساجِد و مدارِس میں رکھنے کیلئے تقسیم کئے جا سکتے ہیں۔ (فتاویٰ رضویہ ،۱۶/۱۶۴ مُلَخَّصاً )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*مسجد سے نکلتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”مسجد سے نکلتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ ۔
ترجَمہ: اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتاہوں ۔ (خزینۂ رحمت، ص87)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔