Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

کرنے کی نصیحت کرتا ہے۔بُرے اعمال سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔اچھے عمل کے فوائد بتاتا ہے۔بُرے اعمال کے انجام سے ڈراتا ہے۔بُرے اخلاق سے دُور کرتا ہے۔ غلط عقائد سےمحفوظ کرتا ہے۔ جہالتوں سے پاک کرتا ہے۔ دل کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔  اَلْغَرَض! قرآنِ کریم گمراہی سے بچاتا اور راہِ حق دکھاتا ہے۔ اللہ کرے ہم تلاوتِ قرآن کرنے والے اور قرآنی تعلیمات  پر عمل کرنے والے بن جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

احادیثِ کریمہ اور قرآنِ کریم

پیارے اسلامی بھائیو!آیئے! اب فرامینِ مُصْطَفٰے کی روشنی میں قرآنِ کریم  کی اَہَمِّیَّت و عظمت اور فضائل سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ،چنانچہ

(1)ارشادفرمایا:اَصْدَقُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی سب سے سچّی بات کتابُ اللہ ہے۔

(شعب الایمان،۴/۲۰۰،حدیث:۴۷۸۶ملتقطاً)

(2)ارشادفرمایا:خَیْرُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہ یعنی بہترین بات کِتَابُ اللّٰہ  ہے۔

(مسلم،کتاب الجمعۃ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ ص۳۳۵، حدیث:۲۰۰۷ ملتقطا)

(3)ارشاد فرمایا:الله کریم کی کتاب الله کریم کی رسی ہے، جس نے اس کی پیروی کی وہ ہدایت پر رہا ،جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پرہوا۔

(مسلم، کتاب فضائل الصحابہ،باب من فضائل علی ۔۔۔الخ، ص۱۰۰۸، حدیث ۶۲۲۸)

اےعاشقانِ رسول!یقیناً جو بندہ قرآنِ کریم سے لَو لگالیتا ہے،اللہ پاک اُس پر رَحمتوں کی بارش برسا دیتا ہے، اس کی تلاوت کرنے والے کو دنیا وآخرت میں خوب برکتیں