Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

رکھی جائیں ان کے اوپرفِقْہ اور احادیث و مَوَاعِظ و دعواتِ ماثُورہ (یعنی  نصیحت و عبرت والے بیانات، اورقرآن واحادیث سے منقول دعائیں ) فِقہ سے اوپر اور تفسیر کو ان کے اوپر اور قرآنِ مجید کو سب کے اوپر رکھئے۔قرآنِ کریم جس صَندُوق میں ہو اس پر کپڑاوغیرہ نہ رکھا جائے۔ (فتاویٰ ہندیۃ ،کتاب الکراھیۃ، الباب الخامس في آداب المسجد...الخ،۵/،۳۲۳۔۳۲۴)*کسی نے محض خیرو بَرَکت کے لیے اپنے مکان میں قرآنِ کریم رکھ چھوڑا ہے اور تلاوت نہیں کرتا تو گناہ نہیں بلکہ اس کی یہ نیّت باعثِ ثواب ہے۔(فتاوی خانیۃ، فصل فی آداب المسجد،۲/۳۷۸)

( اعلان :)

قرآنِ کریم سے متعلق بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع   میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ