Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وصال کے وقت آپ کی عمر شریف 18 سال تھی۔آپ تمام لوگوں سے بڑھ کر فَقِیْہَہ،عالِمہ،مُحَدِّثَہ، مُفَسِّرَہ،مُفتِیَہ اور اچھی رائے رکھنے والی تھیں۔ 17 رَمَضانُ المبارَک منگل کی رات57یا 58 ہجری مدیْنۂ منوَّرہ  میں آپ کا وِصالِ ظاہری ہوا، حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور  جنت البقیع میں آپ کو دفن کیا گیا۔ آپ کی سِیرت سےمُتَعَلِّق مزید معلومات کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب”فیضانِ عائشہ صِدِّیقہ“  کا مُطالعہ فرمائیے۔ اِس کتاب کومکتبۃُ المدینہ سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما کر خُود بھی مُطالَعہ کیجئےاوردُوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص  اپنے گھر کی محارم اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔اِس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا ،ڈاؤن لوڈاور پرنٹ آؤٹ بھی کِیا جا سکتا ہے ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آخری عشرے کے اعتکاف کی ترغیب

اے عاشقانِ رَمَضان! ماہِ رمضان کا آخری عشرہ عنقریب جلوہ گر ہونے والا ہے،  اِنْ شَآءَاللہ دعوتِ اسلامی کے تحت اِس سال بھی آخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کا اہتمام ہوگا۔آپ بھی اس سعادت سے فیض یاب ہوں اور اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےو الے اعتکاف کی سعادت حاصل کریں۔کثیر علمِ دین سیکھنے سمیت کئی اچھے اخلاق پیدا ہوں گے۔  اِنْ شَآءَ اللہ

فنڈز کی ترغیب