Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat
الذکر والدعاء ،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۸، حدیث: ۲۵۹۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہماری خوش قسمتی ہے کہ رَمَضانُ المبارک کا رحمتوں بھرا مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِس مُبارک مہینے میں کئی عاشقانِ رسول نماز،روزہ ،تراویح وغیرہ میں مشغول ہوجاتے ہیں۔اسی طرح ایک تعداد ہے جو اس مہینے میں کثرت سے تلاوتِ قرآنِ پاک کی سعادتیں پاتی ہے۔ ماہِ رَمَضان کو قرآنِ پاک سے ایک خاص نسبت حاصل ہے، یہی وہ محترم مہینا ہے جس کی شبِ قدر میں قرآنِ پاک لوحِ محفوظ سے آسمانِ دنیا کی طرف نازل کیا(یعنی اُتارا)گیا۔(صراط الجنان، ۱۰/۷۷۴)یقیناً قُرآنِ پاک ہمارے لیے اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے،