Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

اےعاشقانِ رسول! دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے شعبہ جات میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔آپ سے گزارش ہے کہ ان شعبہ جات کے اَخراجات کےلیے خود بھی اپنے فنڈسے تعاوُن فرمائیے اور دوسروں سے بھی رابطے کرکے فنڈزجمع کیجئے۔اللہ پاک ہمیں دعوتِ اسلامی کے لیے دینی کاموں اور شعبہ جات کے لیےخوب خوب فنڈز خود بھی دینے اوردُوسروں سے بھی جمع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآنِ پاک سے متعلق آداب

اےعاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے ”تلاوت کی فضیلت“ سے قرآنِ پاک سے متعلق چند آداب سنتے ہیں:

*قرآنِ مجید کو جُزدان و غِلاف میں رکھنا ادب ہے۔ صَحابہ و تابعین رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن کے زمانے سے اس پر مسلمانوں کا عمل ہے۔ (بہارِ شریعت،حصّہ۱۶،۳/۴۹۶) *قرآنِ مجید کے آداب میں یہ بھی ہے کہ اس کی طرف پیٹھ نہ کی جائے، نہ پاؤں پھیلائے جائیں ، نہ پاؤں کو اس سے اُونچا کریں ، نہ یہ کہ خود اُونچی جگہ پر ہواور قرآنِ مجید نیچے ہو۔(بہارِ شریعت،حصّہ۱۶،۳/۴۹۶) *لُغَت و نَحو و صَرف(تینوں عُلُوم) کا ایک(ہی )مرتبہ ہے،ان میں ہر ایک(علم) کی کتاب کودوسرے کی کتاب پر رکھ سکتے ہیں اور ان سے اوپر عِلمِ کلام کی کتابیں