Quran Pak Ki Ahmiyat

Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat

افسوس!صد کروڑ افسوس!آج ہمارے بچوں کو کھلاڑیوں کے نام تو یاد ہوتے ہیں لیکن قرآنِ پاک کی چھوٹی چھوٹی سورتیں یادنہیں ہوتیں،آج ہمارے بچوں کو فنکاروں اور گلوکاروں کی معلومات تو ہوتی ہیں،لیکن انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام اور اسلامی مہینوں کے نام تک یادنہیں ہوتے، آج بچے انگریزی زبان میں نظمیں تو یاد کر لیتے ہیں،لیکن دِین کی بُنیادی باتوں سے بے خبر ہوتے ہیں۔ یقیناً یہ بہت بڑی محرومی کی بات ہے۔ یاد رکھئے! آج اگر ہم خود بھی قرآنِ پاک پڑھیں گے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی طرف مائل کریں گے  تو یہ دنیا میں بھی ہمارے لیے بہتری کا باعث بنے گا اور آخرت میں بھی اس کے فائدے ظاہر ہوں گے۔آیئے! تلاوتِ قرآن پاک کے فوائد سے متعلق بُزرگان ِدِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے چند ایمان افروز ارشادات سنتے ہیں،چنانچہ

(1)حضرت عَمْروبن میمون رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتےہیں:جس نے نمازِ فجر پڑھ کر قرآنِ پاک کھولا اور اس کی 100 آیات کی تلاوت کی تو اللہ کریم اس کے لئے تمام دنیا والوں  کے عمل  کے برابر  ثواب  بلند  فرمائے  گا۔

(دین ودنیا کی انوکھی باتیں،ص۶۲)

(2)حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فرماتے ہیں:جوشخص نماز میں کھڑا ہو کر تلاوتِ قرآن کرے اسے ہر حرف کے بدلے 100 نیکیاں جبکہ نماز میں بیٹھ کرتلاوت کرنے والے کو 50 نیکیاں ملیں گی ۔جوشخص نماز کے علاوہ باوضو قرآن پڑھے اسے ہر حرف کے بدلے 25 نیکیاں جبکہ(چُھوئے بغیر)بے وضو پڑھنے والے کو 10نیکیاں ملیں گی۔

(دِین ودنیا کی انوکھی باتیں،ص۶۲)

(3)حضرت امام شعبی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:”زبان“،کان اور دل کو سیدھا رکھتی