Book Name:Quran Pak Ki Ahmiyat
ذرا سوچئے! گھر میں گاڑی ہو اور گاڑی چلانا نہ آئے تو اس کے لئے باقاعدہ ڈرائیونگ کا کورس کیا جاتا ہے۔ بھاری فیسیں ادا کی جاتی ہیں اور جلد سے جلد ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی طرح شروع میں موبائل چلانا بھی نہیں آتا تھا، لیکن لوگوں سے پوچھ پوچھ کر یہ بھی سیکھ لیا اور کسی سے پوچھنے میں کوئی شرم بھی نہیں آئی۔ کاروبار کرنا چاہا اس کے لئے پہلے ہی بہت سے تجربہ کار لوگوں سے مشورے لئے جاتےہیں کہ کہیں کاروبار میں نقصان نہ ہوجائے،اس کے لئےپہلے سےمعلومات حاصل کیں،فائدے مند اور نقصان دہ پہلو کو مَدِّ نظر رکھا۔
اسی طرح انگلش بولنے کی مثال لے لیجئے، ہمارے ہاں کوئی بھی انگریزی سیکھ کر پیدا نہیں ہوتا، مادری زبان کچھ اور ہوتی ہے لیکن جب انگلش سیکھ لی تو فرفر بولنا بھی آگئی،بلکہ اب تواولادکواتنی انگلش سکھاتے ہیں کہ وہ انگریزوں کو بھی اِنگلش پڑھاسکے،مگرقرآنِ کریم اِتنابھی نہیں پڑھ پاتے کہ اپنی نمازدُرست کرسکیں۔
افسوس!بہت کچھ سیکھ لیا لیکن اگر نہیں سیکھا تو قرآن درست پڑھنا نہیں سیکھا، *دِین کا علم نہیں سیکھا،*شریعت کے مسائل کو نہیں سیکھا،*آقا کریم،محبوبِ ربِّ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر عمل کرنا نہیں سیکھا، *اللہ پاک کو راضی کرنا نہیں سیکھا،* والدین کا ادب واحترام کرنا نہیں سیکھا، *بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت کرنا نہیں سیکھا۔*فرض علم نہیں سیکھا۔ حالانکہ ان باتوں کا سیکھنا ایک مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے۔آئیے! ترغیب کے لئے بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے قرآنِ کریم سے مَحَبَّت کے چند ایمان افروز واقعات سُنتے ہیں،چنانچہ