Gunahon Ke Nahusaten

Book Name:Gunahon Ke Nahusaten

ہے، اللہ پاک قرآن پاک میں اِرْشاد ہے:

وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْؕ (پارہ:9، سورۂ اَنفال:33)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ انہیں عذاب دے جب تک اے حبیب! تم اِن میں تشریف فرما ہو۔

کہہ رہا ہے آپ کا ربّ اَنْتَ فِیْہِمْ آپ سے

میں انہیں دوں کیوں سزائیں آپ کے ہوتے ہوئے

 نیک لوگ بھی لپیٹ میں آتے ہیں

مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: 

 اِذَا ظَهَرَ السُّو ءُ فِي الْاَرْضِ اَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالٰی  بَاْسَهُ بِاَهْلِ الْاَرْضِ

ترجمہ: جب زمین میں بُرائی پھیل جاتی ہے تو اللہ پاک اُس کا وبال اَہْلِ زمین پر اُتارتا ہے۔

حضرت ام سلمہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے عرض کیا:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

وَاِنْ كَانَ فِيهِمْ صَالِحُونَ؟

ترجمہ: چاہے اس قوم میں نیک لوگ بھی ہوں؟

فرمایا:

نَعَمْ، وَاِنْ كَانَ فِيهِمْ صَالِحُونَ، يُصِيْبُهُمْ مَا اَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَرْجِعُونَ اِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ