Book Name:Gunahon Ke Nahusaten
صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح بھی ادا کی جائے۔([1]) صَلٰوۃُ التَّسْبِیْح بہت فضیلت والی نماز ہے۔ابوداؤد شریف کی حدیثِ پاک میں ہے، سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے چچا جان حضرت عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما کو صلٰوۃُ التَّسْبِیح سکھائی اور فرمایا: چچا جان! *اگر آپ روزانہ یہ نماز ادا کر سکیں تو ضَرور کریں *اگر ہر روز نہ ہو سکے تو ہر جمعہ کو *ایسا بھی نہ کر پائیں تو ہر مہینے *یہ بھی نہ ہو سکے تو سال میں ایک مرتبہ اور اگر *اس کی بھی طاقت نہ ہو تو زِندگی میں ایک مرتبہ ضرور صلٰوۃُ التَّسْبِیح ادا کریں۔([2])
صلٰوۃُ التَّسْبِیح کا طریقہ جاننے کے لیے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب: مَدَنی پنج سُورہ، صفحہ:279 پڑھ لیجیے۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے، اخلاص کےساتھ خوب خوب نیکیاں کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دارُ الاِفْتَاء اہلسنت موبائل ایپلی کیشن
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام: Dar-ul-Ifta Ahlesunnat(دار الافتاء اہلسنت)لانچ کی ہے۔ اِس ایپلی کیشن میں آپ سینکڑوں مذہبی(Religious) اور معاشرتی(Social) سوالات کے تحریری فتاویٰ *عقائد کے مُتَعلِّق احکام *قرآن وحدیث کے مُتَعلِّق احکام