Gunahon Ke Nahusaten

Book Name:Gunahon Ke Nahusaten

ہے۔ ہاں! گُنَاہ کے سبب اپنی قبر بھی خراب ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی نُحُوسَتْ دوسروں تک بھی پہنچتی ہے۔ لہٰذا خُود گُنَاہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بچانا اور نیکی کی دعوت دینا بھی بہت ضَروری  ہے۔

دِل اُلَٹ دئیے جاتے ہیں

سُورۂ ھُوْد کی آیتِ کریمہ کے مُطَابِق یہ بھی مَعْلُوم ہوا؛ کہ گُنَاہوں کے سبب پُوری قوم ہلاکت و تباہی میں مُبْتلا ہو جاتی ہے۔

ہم ناز کے پالوں پر اتنا تو کرم اَلحمدُ لِلّٰہ! ہے کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے صدقے میں آپ کی اُمَّت کورُسوا نہیں کیا جاتا *ہم پر پہلی قوموں کی طرح اِجتماعی عذاب نہیں آتے *ہمارے چہرے نہیں بگاڑے جاتے *اِس اُمّت کو پہلی اُمّتوں کی طرح بندر اور خنزیر نہیں بنایا جاتا مگر یاد رکھیے! اللہ پاک کی نافرمانی کا نتیجہ تو بہرحال نکلتا ہی ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں: گزشتہ اُمّتوں کا عذاب جسمانی خَسْف و مَسْخ تھا (یعنی پہلی اُمّتیں نافرمانی کرتیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جاتا تھا، ان کے چہرے بگاڑ دئیے جاتے تھے، کوئی بندر بن جاتا، کوئی خنزیر بن جاتا تھا) لیکن اِس اُمّت کا عذاب روحانی خَسْف و مَسْخ ہے، پہلے جسم بدلتے تھے، اب دِل بدل دئیے جاتے ہیں۔([1])اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ نُقَلِّبُ اَفْـٕدَتَهُمْ وَ اَبْصَارَهُمْ (پارہ:7،سورۂ اَنْعام:110)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور ہم اُن کے دلوں اور اُن کی آنکھوں کو پھیر دیں گے۔

اللہ پاک کی پناہ! اللہ پاک کی پناہ! کیسی عبرت کی بات ہے، گُنَاہ کرنے سے، اللہ و


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرہ، زیرِآیت:66، جلد:1، صفحہ:454۔