Gunahon Ke Nahusaten

Book Name:Gunahon Ke Nahusaten

کی حاجت پُوری کر دی جاتی ہے۔ ([1])

شبِ براءَت کی 5 خصوصیات

اِمام فخر الدِّین رازی رحمۃُ اللہ علیہ تفسیرِ کبیر میں فرماتے ہیں: شبِ براءَت کی 5 خصوصیات ہیں: (1):اِس رات ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے، مثلاً؛ آیندہ سال کسےکتنی روزی دی جائے گی..؟  کون خوش نصیب حج کرے گا..؟ کون مرے گا..؟ کون زِندہ رہے گا..؟ وغیرہ سب کچھ فِرشتوں کو بتا کر اس کام پر اُن کی ڈیوٹیاں لگا دی جاتی ہیں (2):اِس رات میں عِبَادت  کے خصوصی فضائِل ہیں، مثلاً:اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: جو بندہ شبِ براءَت میں 100رکعت نوافِل پڑھے، اللہ پاک اُس کے پاس 100 فِرشتے بھیجتا ہے، ان میں سے 30 فِرشتے اُسے جنّت کی بشارت دیتے ہیں، 30 فِرشتے اُسے جہنّم سے آزادی کی خوشخبری سُناتے ہیں، 30 فِرشتے اُسے دُنیوی آفات سے بچاتے ہیں اور 10فِرشتے اُس کی شیطان سے حفاظت کرتے ہیں۔ 

(3):امام رازی  رحمۃُ اللہ علیہ  نے اِس رات کی تیسری خصوصیت یہ اِرشاد فرمائی: نُزُوْلُ الرَّحْمَۃ (یعنی اِس رات اللہ پاک کی رحمتیں چھما چھم برستی ہیں ) (4):اِس رات اُمّتِ مُسلمہ کی بخشش کر کے انہیں جہنّم سے آزادی عطا کی جاتی ہے (5):اور شبِ براءَت کی پانچویں خصوصیت یہ ہے کہ اِس رات میں ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کا مَنْصَبِ شفَاعت مکمل ہوا؛ روایات کے مُطابق؛ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے  شعبان شریف کی 13وِیں رات بارگاہِ اِلٰہی میں سُوال کیا تو آپ کی ایک


 

 



[1]... شُعَبُ الْاِیْمان، باب فِی الصِّیَام، جلد:3، صفحہ:383، حدیث:3836 ۔