Gunahon Ke Nahusaten

Book Name:Gunahon Ke Nahusaten

تہائی اُمّت آپ کے سِپُرد کر دی گئی، پھر آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے شعبان شریف کی 14وِیں رات سوال کیا تو آپ کی 2تہائی اُمّت آپ کے حوالے کر دی گئی، پھر آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے شعبان شریف کی 15وِیں رات بارگاہِ اِلٰہی میں سُوال کیا تو آپ کی ساری اُمّت آپ کے سِپُرد کر دی گئی۔ ([1])  

آئی شَبِ براءَت، یہ ہے برکتوں کی رات لطف وکرم کی رات ہے، یہ رحمتوں کی رات

جو چاہتے ہو، تم کو کرے گا خدا عطا         اس کی عنایتوں کی ہے یہ نعمتوں کی رات

غم کا علاج آج کی شب دستیاب ہے      یہ جاں فزا ہیں ساعتیں، یہ فرحتوں کی رات

اللہ پاک ہمیں شبِ براءَت تک پہنچنا نصیب فرمائے، اِس مقدَّس رات میں عبادت کرنا بھی نصیب کرے اور اِس رات کی بَرَکت سے ہماری بخشش و مغفرت بھی فرما دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گُنَاہوں کی نُحُوسَتْ

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے بیان کی ابتدا میں پارہ:21، سورۂ رُوم کی آیت: 41 سننے کی سعادت حاصِل کی، اللہ پاک نے فرمایا:

ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ(۴۱)(پارہ:21، سورۂ رُوْم:41)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:خشکی اور تری میں فساد ظاہِر ہو گیا، اُن برائیوں کی وجہ سے جو لوگوں کے ہاتھوں  نے کمائیں تاکہ اللہ انہیں ان کے بعض


 

 



[1]...تفسیر کبیر ،پارہ :25،سورۂ دُخان ،زیر آیت :3،جلد:9،صفحہ:653 ملتقطاً۔