Gunahon Ke Nahusaten

Book Name:Gunahon Ke Nahusaten

شبِ براءَت کے 100 نوافِل کی فضیلت

علامہ احمد صاوِی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : جو کوئی شبِ براءت میں 100 رکعت نفل پڑھے ، اللہ پاک اُس کے پاس 100 فرشتے بھیجے گا، 30 فرشتے اسے جنّت کی بشارت دیں گے، 30 فرشتے اسے عذاب سے بچائیں گے، 30 فرشتے اس سے دُنیوی آفات دُور کریں گے اور باقی 10 فرشتے اسے شیطان کے مکر و فریب سے بچائیں گے۔([1])

علَّامہ ضیاءُ الدِّیْن دِیْرِینی رحمۃُ اللہ علیہ انہی 100 نوافِل کے مُتَعلِّق  فرماتے ہیں: اللہ پاک کے نیک بندے شبِ براءَت میں 100 رکعت نماز اس طرح ادا کرتے تھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد 10 مرتبہ سُورۂ اِخْلاص (قُل ھُوَاللّٰہُ اَحَد) پڑھتے۔ امام حَسَن بصری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مجھے 30 صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے حدیث بیان فرمائی کہ جس نے یہ نماز پڑھی، اللہ پاک اس کی طرف 70 مرتبہ نگاہِ کرم فرماتا ہے اور ہر نگاہِ کرم کے بدلے اس کی 70 حاجات پُوری فرماتا ہے، ان میں سے ایک حاجت یہ ہے کہ اس بندے کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔([2])

یاخُدا! میری مغفرت فرما                  باغِ فِردوس مرحمت فرما

تُو گُنَاہوں کو کر مُعاف اللہ!                 میری مقبول معذرت فرما

صَلوٰۃُ التَّسْبِیْح بھی پڑھ لیجیے!

حضرت عَلَّامہ عَلِی قاری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: بہتر یہ ہے کہ شبِ براءَت میں


 

 



[1]...حاشیہ صاوی علی الجلالین، پارہ:25، سورۂ دخان، زیِر آیت:3، جلد:3، جز:5، صفحہ:256۔

[2]...طہارۃ القلوب والخضوع لعلام الغیوب، صفحہ:136۔