Gunahon Ke Nahusaten

Book Name:Gunahon Ke Nahusaten

*وضو، غسل اور ناپاکی کے احکام *نماز کے مُتَعلِّق  مسائل *میت، نمازِ جنازہ اور وراثت  کے مُتَعلِّق  مسائل *مفتیانِ دعوتِ اسلامی کے اہم تربیتی اور معلوماتی  ویڈیو کلپس اور بیانات *معاشرتی اور مذہبی پہلو ؤں پر  رہنمائی  کرتے مختلف آرٹیکلز(Articles) اور کتابیں *مفتیانِ  کرام  کے مختلف علمی، تربیتی اور شرعی  معلومات پر مبنی  سلسلے*تجارت کورس، فرض علوم کورس  اور بہت ساری دینی مَعْلُومات حاصِل کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجیے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے!

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی)

مسئلہ: دورانِ خطبہ نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ناجائِز و گناہ ہے۔

وضاحت: بعض لوگ جمعہ کے دِن اس وقت پہنچتے ہیں جب خطیب صاحِب (عربی والا) خطبہ شروع کر چکے ہوتے ہیں یا بعض اَوْقات دوسری اذان ہو رہی ہوتی ہے تو اس وقت سنّتیں شروع کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیے! خطیب صاحِب جب منبر پر بیٹھ جائیں یا (عربی والا) خطبہ شروع کر چکے ہوں، اس وقت سنتیں یا کوئی بھی نماز پڑھنامکروہِ تحریمی ناجائِز و گُنَاہ ہے۔([1]) روایت میں ہے: حضرت عبد اللہ بن عبّاس اور حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہ عنہم (جو بلند رُتبہ صحابی ہیں، یہ دونوں حضراتِ ذی وقار)  خطیب کے منبر پر تشریف لے آنے کے بعد نماز پڑھنے اور کلام کرنے کو مکروہِ (تحریمی) قرار دیتے


 

 



[1]...دار الافتا اہلسنت غیر مطبوعہ، فتویٰ نمبر:wat:2020، ماہنامہ فیضان مدینہ رجب المرجب1441ھ ۔