Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log
سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ طَیِّبَہ طاہِرہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں، ایک مرتبہ رات کا وقت تھا، جب آدھی رات ہوئی تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کہیں تشریف لے گئے، مجھے فِکْر ہوئی، چنانچہ میں نے اُٹھ کر اَزْواجِ مطہرات کے حجروں میں دیکھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کہیں نظر نہ آئے، واپس اپنے حجرے میں پہنچی تو دیکھا؛ جیسے کپڑا زمین پر رکھا ہوا ہو، اس طرح آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (دُنیا و مافیہا سے بےخبر ہو کر) اللہ پاک کے حُضُور سَر سجدے میں رکھے ہوئے ہیں، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سَر سجدے میں رکھے ہوئے کہہ رہے تھے:
سَجَدَ لَكَ خَيَالِي وَسَوَادِيْ، وَآمَنَ بِكَ فُؤَادِيْ، فَهٰذِهِ يَدِيْ وَمَا جَنَيْتُ بِهَا عَلَى نَفْسِيْ يَا عَظِيمُ يُرْجَى لِكُلِّ عَظِيمٍ، يَا عَظِيمُ اِغْفِرِ الذَّنْبَ الْعَظِيمَ، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهٗ وَبَصَرَهٗ
ترجمہ: اے اللہ پاک! تیرے حُضُور میرے خیال اور میرے جسم نے سجدہ کیا، تجھ پر میرا دِل ایمان لایا، یہ ہاتھ ہیں، جن سے خُود پر زیادتی کی گئی، اے عظمت والے رَبّ! جس سے ہر عظیم بات کی اُمِّید لگائی جاتی ہے، اے عظمت والے رَبّ! بڑے گُنَاہ بخش دے، میرے مولیٰ! میرا