Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :
صَلَاتُکُمْ عَلَیَّ مُحْرِزَةٌ لِّدُعَائِکُمْ وَ مَرْضَا ةٌ لِّرَبِّکُمْ وَ زَکَا ةٌ لِّاَعْمَالِکُمْ
ترجمہ: تمہارامجھ پر درود پاک پڑھنا تمہاری دعاؤں کی حفاظت کرنے والا اور تمہارے ربّ کی رضا کا باعث اور تمہارے اعمال کی پاکیزگی کا سبب ہے۔([1])
تا قیامت اُس بہارِ باغِ جنّت پر سلام شانِ عزت، کانِ رحمت، جانِ عِفت پر سلام
دل سے اُس جانِ جاں پر چاہئے پڑھنا درود پہنچے اُمّت سے شفیعِ جرمِ اُمّت پر سلام
بیدلؔ مسکین کا یاربّ! بھیجتا رہ تُو مُدَام تاقیامت شافعِ روزِ قیامت پر سلام([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([3])
اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے