Bakhshish Se Mehroom Log

Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log

ان رسائل میں  آپ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    کی * علمی* فقہی* روحانی خدمات * اور حسن اخلاق کو اُجاگر کیا گیا  ہے۔آپ رسالہ اشکوں کی برسات  ؛17 روپے اور  رسالہ امام ابو حنیفہ کا حسن سلوک؛ 20روپے میں مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے قیمتاً طلب فرمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

اہلِ خانہ پر خرچ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2 فرامینِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : (1):روزِ قیامت میزانِ عمل پر سب سے پہلے بندے کا اپنے گھر والوں پر خرچ کیا ہوا مال رکھا جائے گا۔([2]) (2):جو ثواب کی نیت سے اپنے اہلِ خانہ پر خرچ کر ے تو وہ اس کے لیے  صَدَقہ ہے۔([3])

اے عاشقانِ رسول! اہلِ خانہ پر خرچ کرنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے*پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اپنے گھر والوں پر خرچ فرمایا کرتےتھے *حدیثِ پاک کے


 

 



[1]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔

[2]...معجم الاوسط،جلد:4، صفحہ: 329، حدیث: 6135۔

[3]...مسلم،کتا ب :الزکاۃ، صفحہ:502، حدیث:1002۔