Bakhshish Se Mehroom Log

Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log

چہرہ جسے تُو نے پیدا کیا، اس پر کان اور آنکھیں بنائیں، وہ چہرہ تیرے حُضُور سجدہ رَیز ہے۔

پِھر آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے سجدے سے سَر اُٹھایا، پِھر دوسرا سجدہ کیا، اب کی بار یُوں دُعا فرمائی:

اَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَاَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ، وَاَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا اُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ اَنْتَ كَمَا اَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ، اَقُولُ كَمَا قَالَ اَخِيْ دَا وٗدُ، اَعْفُرُ وَجْهِي فِي التُّرَابِ لِسَيِّدِي، وَحَقٌّ لَهُ اَنْ يُسْجَدَ

ترجمہ: اے اللہ پاک! میں تیرے غضب سے تیری رضا کی پناہ میں آتا ہوں، تیرے عذاب سے تیری بخشش کی پناہ میں آتا ہوں، تیرے غضب سے تیری ہی پناہ چاہتا ہوں، میں تیری ایسی تعریف نہیں کر سکتا، جیسی تُو نے خُود اپنی حمد فرمائی، میں وہی کہتا ہوں جو میرے بھائی داؤد  علیہ السَّلام  نے کہا: میں نے اپنے مالِک و مولیٰ کے لیے اپنا چہرہ مٹی پر رکھ دیا اور وہ حق دار ہے کہ اس کے حُضُور سجدہ کیا جائے۔

اس کے بعد آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے سجدے سے سَر اُٹھایا اور یُوں دُعا کی:

اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنِيْ قَلْبًا تَقِيًّا مِنَ الشَّرِّ نَقِيًّا لَا جَافِيًا وَلَا شَقِيًّا

ترجمہ: اے اللہ پاک! مجھے پرہیز گار، بُرائیوں سے پاک دِل عطا فرمایا، ایسا دِل جو نہ سخت ہو، نہ بدبخت ہو۔

سیدہ عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا  فرماتی ہیں: عبادت و دُعا سے فارِغ ہونے کے بعد آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: یہ نِصْف شعبان  کی رات (یعنی شبِ براءَت )ہے، آج کی رات اللہ پاک آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا ہے، مُشْرِک اور کینہ  رکھنے (یعنی