Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log
سے تین مرتبہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ پڑھا اور سَر اُٹھا لیا۔ کاش! محبوبِ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے ہمیں سجدوں کی لذّت نصیب ہو جائے۔
سجدے میں سکوں، سجدے میں مزہ سجدے میں چھپا اندازِ وفا
محروم رضائے مولیٰ سے سجدے سے جو سَر محروم رہا
سجدوں سے محبّت ملتی ہے سجدوں سے سعادت ملتی ہے
سجدوں پہ سجدے کرتا جا سجدوں میں چھپی ہر غم کی دوا
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے حُضُور سجدہ کرنا بہت ہی فضیلت والا کام ہے۔ ہمیں لمبے سجدے کرنے کی عادَت بنانی چاہیے! تابعی بزرگ حضرتِ مَعْدَان بن ابوطلحہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں صحابیِ رسول حضرتِ ثَوبَان رَضِیَ اللہ عنہ سے ملا ، میں نے عرض کی: مجھے ایسا عمل بتایئے جسے میں کروں تو اُس کی بَرَکت سے اللہ پاک مجھے جنّت میں داخِل کردے۔ حضرتِ ثَوبَان رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے اس بارے میں سُوال کیا تھا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا تھا: کثرت سے سجدے کیا کرو کیونکہ تم جب بھی اللہ پاک کے لیے سجد ہ کرو گے، اللہ پاک تمہارا ایک دَرَجہ بلند فرمادے گا اور اس کے بدلے تمہاری ایک خطا(Mistake) معاف فرمادے گا۔([1])
یہ بھی دیکھیے کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سَرِ پاک سجدے