Bakhshish Se Mehroom Log

Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log

ہو گئی ہو، ناراض کر بیٹھے ہوں، یا نافرمانی بظاہِر نہ بھی ہوئی ہو تب بھی احتیاطاً ماں باپ سے معافی ضرور مانگ لیجئے! انہیں راضِی کر لیجیے! اگر ماں باپ دُنیا سے جا چکے ہوں تو ان کے لیے  نوافِل پڑھیے! صدقہ خیرات کیجیے! ان کی قبر پر حاضِری کی عادَت بنائیے! ان کے لیے  سُورۂ یسین شریف پڑھیے! بس کسی نہ کسی طرح ان کا دِل خوش کر لیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! شبِ براءَت میں بخشش کا پروانہ ملنے کے حقدار ہو جائیں گے۔

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

بخشش سے محرومی کے مزید اسباب

پیارے اسلامی بھائیو! شبِ براءَت بخشش سے محرومی کے مزید اسباب بھی ہیں، مثلاً * اس رات بدکار کی بھی بخشش نہیں ہوتی، خُدانخواستہ کوئی اس گُنَاہ میں مُبتَلا  ہو تو اسے توبہ کرنی چاہیے * یونہی کاہِن (یعنی نجومی) کی بخشش نہیں ہوتی، اس گُنَاہ سے بھی توبہ کرنی چاہیے* جادُو گر کی بھی اس رات بخشش نہیں ہوتی * رشتے توڑنے والے، عزیز رشتے داروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے رکھنے والے کی بھی بخشش نہیں ہوتی، لہٰذا جس کے چچا، ماموں، خالہ، پھوپھی کوئی ناراض ہوں، چاہے اُنہی کا قصور ہو، تب بھی ان سے معافی تلافی کر کے صلح کر لیجیے! کیونکہ حدیثِ پاک کے مُطَابِق  صلح میں پہل کرنے والا پہلے جنّت میں جائے گا۔ لہٰذا خُود آگے بڑھ کر صلح کر لیجیے! * اسی طرح کسی بھی مسلمان بھائی کے ساتھ بغض رکھنا، دِل میں دُشمنی چھپانا بھی بخشش سے محرومی کا سبب ہے۔ اس گُنَاہ سے بھی فورًا توبہ کرنی چاہیے۔