Bakhshish Se Mehroom Log

Book Name:Bakhshish Se Mehroom Log

شِرْک ہے؟ فرمایا: ہاں (ریاکاری شرک ہے)۔ میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! خفیہ خواہش کیا ہے؟ فرمایا: یہ کہ میرا کوئی اُمَّتی روزہ رکھے مگر کسی دُنیوی خواہش کی وجہ سے روزہ توڑ دے۔([1])

رِیاکاری کسے کہتے ہیں...؟

پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ اس اُمّت کو لاحق ہونے والا مرض شرکِ جَلِی نہیں بلکہ شِرْکِ خفی (یعنی ریاکاری) ہے۔ اگرچہ شبِ براءَت جو بندہ بخشش سے مَحْروْم رہتا ہے، وہ  وہی ہے جو شِرْکِ جَلِی میں مُبتَلا  ہو، البتہ ہمیں شرکِ خفی (یعنی ریاکاری) سے بھی بچنا چاہیے۔ ریاکاری کسے کہتے ہیں؟ توجہ سے سمجھ لیجیے! ہر وہ کام (جو شرعاً دُرُست ہو اور) اللہ پاک کی رِضا کے لیے  کیا جائے، اسے عِبَادت کہتے ہیں۔ اگر کوئی بندہ یہی نیک کام اللہ پاک کی رِضا کے عِلاوہ کسی اَور ارادے سے کرے تو یہ رِیاکاری ہے۔([2]) مثلاً نماز پڑھنا عِبَادت ہے، اگر کوئی نماز پڑھتا ہے مگر اللہ پاک کی رِضا کے لیے  نہیں پڑھتا، لوگوں کو دِکھانے کے لیے  پڑھتا ہے،  ایسا شخص ریاکار کہلائے گا۔

اللہ پاک ہمیں ریاکاری کی آفت سے بچنا نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

(2):شراب کی عادَت

دوسرا عَمَل جو شبِ براءَت بخشش سے محرومی کا سبب ہے، وہ ہے: شراب کی


 

 



[1]...مستدرک، کتاب:الرقاق، جلد:5، صفحہ:470، حدیث:8010۔

[2]...ریاکاری، صفحہ:7۔