Book Name:Maut Ka Aakhri Qasid
افسوس! ہم عِبْرت نہیں لیتے، کاش! ہم بھی موت کے ان قاصِدوں کی طرف توجہ کریں، ہم بھی عِبْرت لیں اور موت کے بعد والی زِندگی (Life after death)کے لئے تیاری (Preparation) شروع کر دیں۔
(3):بخاربھی موت کا قاصِد ہے
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا:بخار موت کا قاصد ہے اور بخار زمین پر اللہ پاک کا بنایا ہوا قید خانہ ہے، اللہ پاک جب چاہتا ہے اپنے بندے کو قید کردیتا ہے اور پھر جب چاہتا ہے چھوڑ دیتا ہے ۔([1])
(4):مختلف امراض بھی موت کے قاصِد ہیں
حضرتِ مُجاہِد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب آدمی کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو حضرتِ مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام کا قاصِد اس کے پاس ہوتا ہےحتی کہ جب وہ مرضُ الموت میں مبتلا ہوتا ہے تو حضرتِ ملَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام خود اس کے پاس تشریف لاکرفرماتے ہیں : تمہارے پاس پے درپے قاصد اور ڈرانے والے آتے رہے لیکن تم نے ان کی کوئی پروا نہ کی ، اب تمہارے پاس ایسا قاصد آیا ہے جو دنیا سے تمہارا نام ونشان مٹا دے گا۔([2])
مروی ہے کہ اىک نبی عَلَیْہِ السَّلَام نے حضرتِ مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام سے پوچھا:تمہارا کوئی قاصد نہیں ہے جس کو اپنے آنے سے پہلے بھىج دىا کرو تاکہ لوگ موت سے ڈر جائىں؟