Book Name:Maut Ka Aakhri Qasid
بیماری کی حالت میں کرنے والے کام
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ نہ کرے، اگر کوئی بیماری آجائے تو اس سے عِبْرت لینی چاہئے۔ حُجَّۃُ الْاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مریض کو چاہئے کہ موت کو کثرت سے یاد کرے* توبہ کرتے ہوئے موت کی تیاری کرے*ہمیشہ اللہ پاک کی حمد وثنا کرے *خُوب گِڑگِڑا کر دُعا کرے* اللہ پاک کے حُضُور عاجزی وانکساری کا اِظہارکرے *اللہ خالق ومالک سے مددمانگے * مناسب عِلاج کروائے * شکوہ وشکایت نہ کرے* تیمارداری کرنے والوں کی عزت واِحترام کرے * اور جب شِفا نصیب ہو تو اللہ پاک کا شکراَدا کرے۔([1])
(5):دِنوں کا آنا جانا بھی باعِثِ عبرت ہے
پیارے اسلامی بھائیو! دِن رات کا آنا جانا، سورج کا نکلنا، پھر ڈُوب جانا، دِن، ہفتے، مہینے اور سالوں کا گزرتے جانا بھی موت کا قاصِد ہے، اس میں بھی سامانِ عبرت ہے، آہ! ہم دِن اور رات کی سواریوں پر سُوار ہو کر موت کی طرف بڑھتے چلے جا رہے ہیں، عنقریب وہ وقت آئے گا جب ہمارا سفر مکمل ہو گا اور ہم اپنی منزل یعنی قبر کے گڑھے تک پہنچ جائیں گے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ(۶) (پارہ:30 ،سورۂ انشقاق:6)
ترجَمہ کنز الایمان:اے آدمی بے شک تجھے اپنے رب کی طرف یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔
*حضرت فُضَیْل رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے ایک شخص سے پوچھا: تمہاری عمر کتنی ہو گئی؟ کہا: 60 سال۔ فرمایا: 60 سال سے تم اللہ پاک کی طرف سَفَر کر رہے ہو، عنقریب اس کی بارگاہ