Book Name:Maut Ka Aakhri Qasid
*..رمضان المبارک تشریف لانے والا ہے، اعتکاف کی نیت کر لی جائے *..ہر ماہ قافلے میں سَفَر کی نیت کی جائے *..نیک اَعْمال کا رسالہ روزانہ پابندی کے ساتھ پُر کرنے کی نیت کی جائے *..ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں پابندی کے ساتھ شرکت کی نیت کی جائے۔
نیو ائیر نائٹ (New Year Night)کو نیکیوں میں گزارنے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ اس رات کوعموماًمدنی چینل پر براہِ راست(Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، اس سال 31دسمبر(نیو ائیر نائٹ)کوبھی مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا اس میں شرکت کی نیت فرمالیجئے،اس میں یہ بھی نیّت کی جاسکتی ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے اس مدنی مذاکرے کی برکت سے میں ساراسال ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے کی کوشش کروں گا۔عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ( کراچی) کے علاوہ مدنی چینل پر بھی عاشقانِ رسول مختلف مقامات پر جمع ہوکراس رات مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے اللہ پا ک کی رحمتوں کے حصول کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا مدنی مذاکرے میں شرکت کی ابھی سے نیت کر لیجئے! عِلْمِ دین سیکھئے! اللہ پاک نے چاہا تو نئے سال کی نئی گھڑیوں میں برکت ہو گی۔ اے کاش! ہمیں غفلت سے بیداری نصیب ہو جائے، اللہ پاک ہم سب کو نیک بننے، نیکیاں کرنے اور وقت کی قدر جاننے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد